شیخ رشید پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے، صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیں گے
شیخ رشید پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے، صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیں گے

آصف زرداری نے کرمنل پروسیجر میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے۔شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر سخت الزامات ہیں، شہبازشریف کا کیس سنجیدہ ہے،انہیں تعویز دھاگے کا کام کرنا چاہیے، آصف زرداری کو کوئی فکر نہیں،آصف زرداری نے کرمنل پروسیجر میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے،اس ماہ اے پی سی نہ ہوئی تو اگلے ماہ محرم شروع ہوجائے گا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ قوم کو ایم ایل ون منصوبے کی مبارک باد دیتا ہوں،ایکنک نے کراچی سے پشاور تک ڈبل ٹریک منظورکیا ہے،کراچی سے پشاور تک ایک ہزار ریلوے کراسنگ ہیں،موجودہ ریلوے ٹریک پر آئے روز حادثات ہوتے ہیں،ایم ایل ون ٹریک سے سسٹم آٹومیٹک ہوجائے گا ۔

شیخ رشید نے کہاکہ ایم ایل ون ٹریک سے سفر کا دورانیہ کم ہوجائےگا،ٹرین کی تعداد34سے بڑھ کر146ہوسکیں گی،ایم ایل ون منصوبے میں تمام سگنل اپڈیٹ ہوجائیں گے،منصوبے میں 90فیصد مزدور پاکستان سے ہی ہوں گے،ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل میری زندگی کا مشن تھا۔

وزیر ریلوے نے کہاکہ ایم ایل ون منصوبے پر بھی اسی سال کام شروع ہوجائے گا،ایک ٹینڈر کرنے پر3سال میں ایم ایل ون منصوبہ مکمل ہوجائے گا،2ٹینڈرز پرساڑھے3اور3ٹینڈرزپر5سال لگیں گے،ریلوے ٹریک پر کوئی راستہ نہیں ہوگا، مکمل فینسنگ ہوگی،منصوبے میں 90فیصد روزگارپاکستانیوں کو ملے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ایسا کوئی نہیں جس نے 14وزارتیں سنبھالی ہوں ۔

شیخ رشید کاکہناہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر سخت الزامات ہیں، شہبازشریف کا کیس سنجیدہ ہے،انہیں تعویز دھاگے کا کام کرنا چاہیے، آصف زرداری کو کوئی فکر نہیں،آصف زرداری نے کرمنل پروسیجر میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے،آصف زرداری نے پریس کانفرنس کیلئے بیٹے کو رکھا ہوا ہے،اس ماہ اے پی سی نہ ہوئی تو اگلے ماہ محرم شروع ہوجائے گا۔

وزیر ریلوے نے کہاکہ انشااللہ عمران خان 5سال مکمل کریں گے،نیب آزادادارہ ہے کسی کو بھی طلب کرسکتا ہے،ہمارے لوگوں کو بھی طلب کیا جاسکتاہے،شیخ رشید نے کہاکہ اپوزیشن کا جلد مطالبہ ہوگا کہ نیب ختم کرو ہم عمران خان کے ساتھ ہیں،انہوں نے کہاکہ اگلے5،4ماہ بہت اہم ہیں،اس اپوزیشن میں وہ دم نہیں جو بنیادی ضرورت ہوتی ہے،اس اپوزیشن کو سہولتیں اور رعایتیں چاہئیں۔