کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 29ہزار 500روپے ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 10گرام سونے کی قیمت میں 685روپے کا اضافہ ہوا۔ 10گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 11ہزار25روپے ہوگئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ قیمت میں 4ہزار750روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 28ہزار 750روپے ہوگئی تھی۔