کلبھوشن یادیو کیلیے وکیل مقرر کرنے کی درخواست پرلارجر بینچ تشکیل
چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ تین ستمبرکو سماعت کرے گا۔
August 7, 2020 · قومی
تین ستمبر کو دن دو بجے سماعت کا وقت مقررکیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیلیے وکیل مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت کیلیے لارجر بینچ تشکیل دیدی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ تین ستمبرکو سماعت کرے گا ،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بینچ کے دیگرارکان میں شامل ہیں ۔تین ستمبر کو دن دو بجے سماعت کا وقت مقررکیا گیا ہے۔