30 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس ذوالفقار احمد خان نے تحریر کیا۔فائل فوٹو
30 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس ذوالفقار احمد خان نے تحریر کیا۔فائل فوٹو

سانحہ کوئٹہ۔ سندھ بارکونسل کا عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان

سانحہ کوئٹہ 2016ء کی یاد میں سندھ بار کونسل نے کل صوبے بھرکی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین حیدر امام رضوی ایڈ ووکیٹ نے کہا کہ بار کے وکلا  کل عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے۔

وائس چیئرمین سندھ بار کونسل نے کہا کہ تمام بار ایسوسی ایشنز جنرل باڈی اجلاس منعقد کریں۔

حیدر امام رضوی ایڈ ووکیٹ نے کہا کہ 8 اگست 2016 کو کوئٹہ میں وکلاء کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ تمام ذمے داروں کے خلاف چارج شیٹ ہے، کمیشن کی رپورٹ پر آج تک کوئی کارروائی نہیں ہوسکی ہے۔