عمران خان کا گورنر ہاؤس سندھ میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سے ویڈیو لنک خطاب، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی گرفتاری کی پُرزور مذمت
عمران خان کا گورنر ہاؤس سندھ میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سے ویڈیو لنک خطاب، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی گرفتاری کی پُرزور مذمت

مشکلات کا احساس ہے،کراچی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں کراچی کے عوام کی مشکلات کا احساس ہے جنہیں وہ تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں بارشوں کے بعد صوبہ سندھ کی صورتحال اور خصوصاً کراچی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی کی عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے اورکراچی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ مون سون کی حالیہ بارشوں میں کراچی میں نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث سیلابی صورتحال رہی جبکہ صوبائی و شہری حکومت بلدیاتی مسائل کے حل میں ناکام نظر آئیں۔

چیف جسٹس پاکستان گلزاراحمد نے بھی کراچی کی ناگفتہ بہ صورتحال پر میئر کراچی وسیم اختر اور سندھ حکومت کے خلاف سخت ریمارکس دیتے ہوئے سرزنش کی۔