لاہور کی مقامی عدالت نے نیب آفس کے باہر پتھراﺅاور ہنگامہ آرائی کرنے والے 58 لیگی کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی،عدالت نے 50 ،50 ہزار روپے مچلکے کے عوض ملزمان کو رہا کرنے کاحکم دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں مریم نواز کی پیشی پر نیب آفس کے باہر پتھراﺅ اورہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار لیگی کارکنوں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،ن لیگ کی جانب سے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے پتھراﺅ کرنے والے گرفتار58 ملزممان کی ضمانتیں منظورکرلیں اور50 ،50 ہزار روپے مچلکے کے عوض ملزموں کو رہا کرنے کاحکم دیدیا۔