بلوچستان کے ضلع لورالائی کے قریب ٹرک اور کار میں ٹکر سے 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے کوئٹہ روانہ کردیا گیا جبکہ مرنے والوں کی لاشوں کی مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
لیویز حکام کے مطابق کوئٹہ لورالائی شاہراہ پر لورالائی کے قریب کلی شبوزئی کے مقام پر ایک کار تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی۔
اس حادثے میں 2 بچوں اور 3 خواتین سمیت 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ خاتوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو لورالائی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔
لیویز حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
دوسری طرف ضلع زیارت کے علاقے سنجاوی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی ٹھیکیدار رحیم خان جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔