آسٹریلیا میں نیو ساؤتھ ویلزکے ساحل پرشوہرنے سرفنگ کرتی بیوی کو شارک کے حملے سے بچا لیا۔
آسٹریلوی شخص نے سرف بورڈ سے چھلانگ لگا کراپنی بیوی پر حملہ کرنے والی شارک کو لگاتار اتنے مکے مارے کہ وہ وہاں سے بھاگ گئی۔
شارک نے خاتون کی ٹانگ پر حملہ کیا تھا کہ شوہر کو لہروں کے شور کے باوجود بیوی کی چیخ سنائی دی، کوئی ہتھیار نہ ہونے کے باعث انہوں نے مکے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا اور شارک کی تھوتھنی اورآنکھ پر پوری قوت سے مکے مارے۔
زخمی خاتون کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سرجری کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ خاتون کا علاج کرنے والے سرجن نے شوہر کے بروقت فیصلے اورجرات کی تعریف کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں ساحلی علاقے میں شارک کا یہ تیسرا حملہ ہے، تازہ حملہ کرنے والی شارک کی لمبائی 9 فٹ تھی جو ابھی بالغ نہیں ہوا تھا۔