جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے
اعلیٰ سعودی حکام کی جانب سے ائیرپورٹ پراستقبال کیا گیا۔
August 17, 2020 · قومی
سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجازاور ملٹری اتاشی بریگیڈیئر راجہ ہارون نے بھی آرمی چیف کا استقبال کیا۔فائل فوٹو
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اہم سرکاری دورے پر سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے.
سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنے پرآرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا اعلیٰ سعودی حکام کی جانب سے ائیرپورٹ پراستقبال کیا گیا۔
سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجازاور ملٹری اتاشی بریگیڈیئر راجہ ہارون نے بھی آرمی چیف کا استقبال کیا۔