سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں دوبارہ تیزی
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 400 روپے ہوگئی
عالمی مارکیٹ میں پیر کو فی اونس سونا4 ڈالر ستا ہو کر1820ڈالر فی اونس ہو گیا
عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1953 ڈالر پر پہنچ گئی، دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
جس سے ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 2 ہزار 23 روپے پر پہنچ گئی۔