کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا جب کہ ملک میں ڈالر بھی مہنگا ہوگیا۔
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 23 پیسے مہنگا ہو ا اور کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 168.16روپے ہوگئی۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے اضافہ ہوا اور فی ڈالر 168.50 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی دیکھی گئی۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 464 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 168 پوائنٹس کم ہوکر40290 پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دسویں روز 50 کروڑسے زائد شیئرز کے سودے ہوئے اور آج حصص بازارمیں 52 کروڑ شیئرز کے سودے 22 ارب روپے میں طے ہوئے جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 17 ارب روپے بڑھ کر 7434 ارب روپے ہوگئی۔