ملک میں کورونا سے مزید 10 اموات، 330 نئے کیسز رپورٹ
ہلاکتوں کی تعداد 6184 ،مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 289458 تک جاپہنچی
پاکستان میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار 182 ہوگئی ہے۔فائل فوٹو
ملک میں کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6184 ہو گئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 289458 تک جاپہنچی ہے۔
اب تک پنجاب میں 2182، سندھ میں 2331 اور خیبر پختونخوا میں 1239 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 61 اور آزاد کشمیر میں 60 افراد کا انتقال ہوا ہے۔