عمران خان قوم سے خطاب کرکے اپنے جھوٹ میں مزید اضافہ نہ کریں۔فائل فوٹو
عمران خان قوم سے خطاب کرکے اپنے جھوٹ میں مزید اضافہ نہ کریں۔فائل فوٹو

حکومت نے دو سال میں جھوٹ بولنے کاریکارڈ قائم کیا۔مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دو سال سے ملک پرنااہل ترین حکمران مسلط ہیں۔

تحریک انصاف کی حکومت کے 2 سال مم ہونے پراپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ دو سال سے ملک پرنااہل ترین حکمران مسلط ہیں۔ حکومت کی دو سالہ کارکردگی بدترین، مایوس کن اورکرپٹ ترین ہے، دو سال پاکستان اورعوام کے لیے قیامت بن کرگزرے ہیں،حکومت نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، بھوک اورافلاس دی،کرپٹ حکومت کے دو سال مکمل ہونے پرعوام سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ شکرہے کہ حکومت نے اپنی دو سال کی بد ترین کارکردگی اورعوام کی حالتِ زارپرعوام کو دو منٹ کی خاموشی کا درس نہیں دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ دو سال سے ملک پر”مافیا کی“ اور”مافیا کے لیے“ حکومت مسلط ہے، دوسال میں حکومت نے جھوٹ بولنے اورعوام نے سننے کا ریکارڈ قائم کیا ، مافیا حکومت کی کل کارکردگی عوام کا آٹا ، چینی اور پیٹرول چوری کرنا رہی، 2 سال میں قومی اور معاشی ترقی کا قتل کیا گیا اور قومی آمدن سکڑ کر رہ گئی ہے ،دو سال میں ڈالرکی قیمت میں تاریخی اضافہ ہوا اور مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 52 روپے فروخت ہونے والی چینی آج 105 روپے سے زائد میں فروخت ہورہی ہے، دو سال میں ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ ہوا اورآٹا 35 سے 75 روپے کلو پہنچ گیا ، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے نے عوام کی چیخیں نکلوادیں۔