جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔فائل فوٹو
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

مسافر بس الٹ گئی۔7 افراد جاں بحق،32 زخمی

نوشہرہ میں اسلام آباد پشاور موٹروے پر جبہ دائودزئی کے قریب لاہور سے پشاورآنے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی، خوفناک حادثے میں 7افراد جاں بحق اور23 زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد پشاور موٹروے پرلاہور سے پشاورآنے والی مسافر کوچ ڈرائیورکو نیند آنے کی وجہ سے الٹ کرگہری کھائی میں جاگری، ریسکیو 1122 کے مطابق 7 جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کی جاچکی ہیں، اب تک 32 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمنتقل کیا گیا ہے۔

نوشہرہ، پشاور، چار سدہ اور مردان کی ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے پشاوراورنوشہرہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی لگا دی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔