پارلیمنٹ حملہ کیس ۔عمران خان کیخلاف فیصلہ 15 ستمبر کو سنایا جائے گا
دلائل مکمل ہونے پروزیراعظم عمران خان سمیت دیگرملزمان کی بریت کا فیصلہ ہوگا۔
August 18, 2020 · قومی
عمران خان کا گورنر ہاؤس سندھ میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سے ویڈیو لنک خطاب، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی گرفتاری کی پُرزور مذمت
وزیراعظم عمران خان کیخلاف دہشت گردی کیس کا فیصلہ 15 ستمبر کو سنایا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی اورعوامی تحریک کی قیادت کے خلاف پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران پاکستان عوامی تحریک کوبریت کی درخواستوں پردلائل کے لیے آخری موقع دیا گیا ہے۔ دلائل مکمل ہونے پروزیراعظم عمران خان سمیت دیگرملزمان کی بریت کا فیصلہ ہوگا۔
انسداد دہشت گردی عدالت 15 ستمبرکوعمران خان کی بریت درخواست پرفیصلہ کرے گی۔