خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں جائیداد کے تنازع نے 4 افراد کی جان لے لی۔
نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں جائیداد کے تنازع پر2 گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ایل آرایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی پبی طیب جان کے مطابق رب نواز نامی شخص کی اہلیہ او اس کے بھائیوں کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔بہن نے جب جائیداد میں حصہ مانگا تو دونوں فریقین کے درمیان آج فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں رب نوازکے 2 بیٹے سعید اور زاہد جاں بحق اور3 بیٹے زخمی ہو گئے۔