ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو
ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو

وزیراعظم نے کہہ دیامافیازکو نہیں چھوڑیں گے۔ شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ خوشحالی کا دور شروع ہوچکا ہے،عوام ہمارے ساتھ ہیں، سازشوں کو شکست دیں گے،عوام کیلیے اچھی اوراپوزیشن کیلیے بری خبریں ہیں، وزیراعظم نے کہہ دیا کہ مافیازکو نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن ملک میں افراتفری اورناامیدی پھیلا رہی ہے، امید کرتے ہیں کہ عوام ہمارے ساتھ ہے، ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے، آنے والا دور خوشحالی کا ہے، قو م کو صبر کا پھل ملنے والا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا وزارت مواصلات کا ریونیو 103 ارب تک پہنچ گیا، وزارت مواصلات میں سادگی مہم پرکار بند ہیں، شاہراہوں کے منصوبوں پر 48.2 فیصد زیادہ کام ہوا، وزیراعظم کے وژن کے مطابق احتساب اور شفافیت پرگامزن ہیں۔

مراد سعید نے کہاکہ شفافیت ہمارا بنیادی اصول ہے،احتساب،شفافیت،خوداحتسابی اور میرٹ کیلئے کوشاں ہیں، کوشش کی اصولوں کے مطابق اپنے فرائض نبھائیں،خودانحصاری کیلئے محاصل میں اضافے پر توجہ دی،ڈرون کی مدد سے پیٹرولنگ کیلیے کوشاں ہیں۔

کہاکہ گوجرہ شورکوٹ،سوات ، حویلیاں تھاکوٹ موٹروے مکمل ہوچکا ہے،رواں سال ہمارے 8منصوبوں پر کام شروع ہوگا، خیبرپختونخوا  کی تمام سڑکوں پر 1122اورمنی آپریشن تھیٹر میسر ہوگی۔

فواد چوہدری نے اپنی وزارت کی کاررکردگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم ماسک سمیت تمام چیزیں باہر سے منگوا رہے تھے، کورونا آیا تو سینیٹائزر اور ماسک کی کمی درپیش تھی، ماہانہ 250 وینٹی لیٹرز بنا رہے ہیں، 500 ٹیکنالوجی فارمز بنانے کا ہدف ہے، آج پاکستان دنیا میں پی پی ایز کا بڑا ایکسپورٹر ہے، پاکستان دنیا سے اربوں ڈالر کی ادویات امپورٹ کر رہا تھا۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی احتساب کے بیانیے پرآئی تھی، پی ٹی آئی حکومت سے پہلے کہا جاتا تھا کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے، ہماری حکومت نے اس بیانیے کو تبدیل کر دیا، تحریک انصاف نے احتساب کا نعرہ لگایا، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، (ن) لیگ کے دور میں سائنس و ٹیکنالوجی کا بجٹ آدھا ہوا، وزیراعظم احتساب یقینی بنانے کیلیے پرعزم ہیں، عمران خان نے کرپشن ختم کی، یہاں بیٹھے وزرا پرکرپشن کا کوئی داغ نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن ختم کی، عمران خان نہ کھاتا ہے اور نہ کھانے دیتا ہے، یہاں بیٹھے وزراء پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے۔