سابق وزیراعظم نوازشریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں مفرورقراردینے کیخلاف درخواست واپس لے لی ۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف نوازشریف کی درخواست پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ،سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل بیرسٹرجہانگیرجدون عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نوازشریف کے وکیل سے استفسارکیا کہ آپ یہ بتائیں کہ نوازشریف کی ضمانت کا اسٹیٹس کیا ہے؟وکیل جہانگیر جدون نے کہاکہ مجھے ہدایات ملی ہیں کہ درخواست واپس لے لیں ،عدالت نے نوازشریف کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔