اسلا م آبادہائیکورٹ نے توہین آمیز تقریر کے ملزم افتخارالدین کی ضمانت منظورکرلی ،عدالت نے ملزم کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کاحکم دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں آغاافتخارالدین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں بنچ نے درخواست پر سماعت کی ۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ ہرایک کو شفاف ٹرائل کاحق دینا اس عدالت کی ذمے داری ہے،جو کچھ افتخارمرزا نے کہاوہ آپ نے سناپھروہ خودکومذہبی اسکالرکہتے ہیں ،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ وہ ویڈیو آغاافتخارالدین نے اپ لوڈ نہیں کی ،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ کیس زیرالتوا ہے ہم کوئی آبزوریشن دے کرکیس خراب نہیں کرناچاہتے۔