ڈیرہ بگٹی میں زلزلے کے جھٹکے

لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

               
August 20, 2020 · قومی
ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی

ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیااورگھروں سے باہر نکل آئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 21 کلومیٹر تھی ۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اوروہ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔