میر حاصل بزنجو کچھ ماہ سے پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے

نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر میر حاصل بزنجو انتقال کرگئے

نیشنل پارٹی کے سربراہ سینئر سیاستدان سینیٹر میر حاصل بزنجو کراچی میں انتقال کرگئے، میر حاصل بزنجو کچھ ماہ سے پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے
میر حاصل بزنجو کے خاندان کے ذرائع کے مطابق حاصل بزنجو نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
میر حاصل بزنجو کے انتقال پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک ایک سیاسی قدآور شخصیت سے محروم ہوگیا ہے۔