پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 285 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، روپے کے مقابلے ڈالر 11 پیسے مزید مہنگا ہو گیا جبکہ صرافہ مارکیٹ میں سونا مزید 500 روپے فی تولہ سستا ہو گیا۔
کارباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں حصص فروخت کرنے والوں کا پلڑا بھاری رہا۔ ایک وقت میں انڈیکس 300 پوائنٹس سے زائد بھی نیچے گر گیا۔ مگر اختتام پر مارکیٹ 285 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 868 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
دوسری جانب روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے اضافے کیساتھ 168 روپے 37 پیسے پر بند جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے اضافے سے 168 روپے 60 پیسے پر فروخت ہوا۔
ادھر صرافہ مارکیٹ میں سونا مزید 500 روپے فی تولہ سستا ہو گیا ہے۔ مجموعی طور پر سونے کی قیمت 2500 روپے تولہ تک کمی ہوئی۔ چوبیس قیراط خالص سونے کی قیمت1 لاکھ 200 ہزار روپے تولہ سے کم ہو کر 1 لاکھ 17 ہزار 500 روپے فی تولہ ہو گئی۔ بائیس قیراط سونا 1 لاکھ 7 ہزار 708 روپے تولہ کہ سطح پر آ گیا جبکہ چاندی 40 روپے کمی کے بعد 1420 روپے تولہ ہوگئی۔