وزیراعلیٰ وزیراعظم کو جہانگیرترین گروپ کے اراکین کے تحفظات سے بھی آگاہ کریں گے۔فائل فوٹو
وزیراعلیٰ وزیراعظم کو جہانگیرترین گروپ کے اراکین کے تحفظات سے بھی آگاہ کریں گے۔فائل فوٹو

صادق سنجرانی اور عثمان بزدارکی ملاقات

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنمائوں کی ملاقات کے دوران ملک میں سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پسمنادہ علاقوں کی ترقی کے لیے پنجاب کے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ضروری ہے۔
صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جانا چاہیے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پہلی بار یکساں ترقی کے تحت حقیقی ڈیولپمنٹ کا آغاز ہوا ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کو ترقی کی راہ پر لے جانے کے لیے رکاوٹیں دور کریں گے۔