حکومت پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 88 سے زائد دہشتگردعناصر پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق داعش ، القاعدہ ، طالبان اور دیگر تنظیموں کے دہشتگرد دوں پر پابندیاں لگا دی گئیں ، القاعدہ ، داعش، طالبان سے متعلق دو نوٹیفکیشن کا 18 اگست 2020 کو اجرا کیا گیا۔نوٹیفکیشن میں کالعدم تنظیموں کے دہشتگرد عناصرکے اثاثے ، کھاتے منجمد کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیاہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اقدام ک تحت پاکستان میں منقولہ و غیر منقولہ اثاثہ جات ضبط ،بینکس ، مالیاتی اداروں سے مالیاتی خدمات کی فراہمی ،بیرون ملک سفر پر پابندی کردی گئی ہے ۔ کالعد م دہشتگرد تنظیموں،افراد پر ہتھیاروں کے حصول پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
یواین سلامتی کونسل کی کمیٹی نے دہشتگردوں کی نئی فہرست کی منظوری دی ہے،یو این کی کمیٹی نے دہشتگرد تنظیموں ، افراد کو دہشتگردی میں ملوث قرر دیاہے، پاک افغان سرحدی علاقوں میں روپوش کالعدم تحریک طالبان کے افراد بھی فہرست میں شامل ہیں ۔سابق طالبان ، حکومت کے وزرا، گورنراور رہنما بھی مصدقہ فہرست میں شامل ہیں۔