حکومت نے زیر التوا انکم ٹیکس ریفنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ فیصلہ کورونا کے تناظرکاروباری برادری کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔
انکم ٹیکس ریفنڈزجاری کرنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ
زیرالتوا انکم ٹیکس ریفنڈز جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیاگیا ہے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس ریفنڈز کے حصول کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے متعلقہ ریجنل ٹیکس آفس سے رابطہ کریں۔