سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیے۔فائل فوٹو
سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیے۔فائل فوٹو

 لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ میں قتل کے مقدمہ میں ملوث نواز شریف نامی ملزم کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس منظور کرتے ہوئے عدالت نے رائے ونڈ سٹی پولیس کو7 ستمبر تک ملزم نواز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

جسٹس انوارالحق پنوں نے ملزم نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اورملزم کی جانب سے چوہدری وسیم احمد گجراورچوہدری عاصم ٹیپو گجر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

ملزم کی درخواست ضمانت میں موقف اختیارکیا گیا کہ درخواست گزار سمیت دیگرکے خلاف سونیا بی بی کو قتل کرنے کا مقدمہ رائے ونڈ سٹی میں درج کیا گیا،20 جون کو درج ہونے والے مقدمہ میں عدیل سلطان احمد سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا۔