مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن کی 10 چھوٹی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا
ن لیگ اور پی پی پی آئوٹ،اجلاس 27 اگست کو فضل الرحمن کی رہائش گاہ پرہوگا۔
حافظ حسین احمد نے فضل الرحمن کے لیبیا اورعراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا ہے۔فائل فوٹو
جمعیت علمائے اسلام کے رہنمامولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن کی 10 چھوٹی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس 27 اگست کو فضل الرحمن کی رہائش گاہ پرہوگا،مولانا فضل الرحمن نے دو بڑی جماعتوں ن لیگ اور پی پی پی کو اجلاس سے آﺅٹ کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں جماعت اسلامی ، نیشنل پارٹی اوراے این پی کو شرکت کی دعوت دے دی گئی ،اس کے علاوہ پختونخواملی عوامی پارٹی ،جے یوپی،قومی وطن پارٹی،جمعیت اہلحدیث،حکومت سے الگ ہونے والی جماعت بی این پی مینگل ،بی این پی عوامی کے میراسراراللہ زہری کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
اپوزیشن کی 10 چھوٹی جماعتوں کے اجلاس میں آئندہ کی مشترکہ حکمت عملی پرغورکیا جائے گا،اجلاس میں حکومت مخالف تحریک سمیت ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔