کورونا وائرس کی اقسام پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں، وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز
کورونا وائرس کی اقسام پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں، وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز

سندھ میں کورونا سے مزید 11 افراد جاں بحق

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 11 افراد جاں بحق جبکہ عالمی وبا سے مزید 220 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ  بھر میں کورونا کیسز کی تعداد  ایک لاکھ 28 ہزار676 تک پہنچ چکی ہے جبکہ وبا سے ہونے والی اموات 2 ہزار 384 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے 134 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 89 ہزار 830 ہو گئی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے، لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ۔