کراچی میں بارش نے تباہی مچا دی،سڑکیں اورگلیاں تالاب بن گئیں، درجنوں گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں ،برساتی پانی گھروں میں داخل ہوگیا اورحکومت کے رین ایمرجنسی انتظامات کے دعوے دھرے رہ گئے۔
کراچی میں اگست کے مہینے میں تیز بارشوں کا 89 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس سے قبل کراچی میں 1931 میں اتنی تیز بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔