بی آر ٹی اسٹیشنزکی چھتیں ٹپکنے لگیں

حیات آباد بی آر ٹی اسٹیشن کے اطراف میں روڈ پر پانی جمع ہے۔

               
August 26, 2020 · قومی
ہڑتال کرنے والے نجی کمپنی کے ملازمین ہیں۔فائل فوٹو

ہڑتال کرنے والے نجی کمپنی کے ملازمین ہیں۔فائل فوٹو

بارش کے بعد پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) اسٹیشنزکی چھتیں ٹپکنے لگیں اورسیلنگ سے پانی انتظار گاہ میں آ گیا۔

نجی ٹیوی کے مطابق بارش کے باعث حیات آباد بی آر ٹی اسٹیشن کے اطراف میں روڈ پر پانی جمع ہے جب کہ بی آر ٹی کے مختلف اسٹاپس پر پانی اسٹیشنزکے اندر داخل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) اسٹاف کی جانب سے صفائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے بی آر ٹی پشاور کا افتتاح کیا تھا جب کہ افتتاح کے دوسرے روز ہی پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کی بس خراب ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔