فیصل ایدھی اپنی ٹیم کے ہمراہ سمندر میں ڈوبنے والے نوجوان کامران کی تلاش میں جا رہے تھے ۔فائل فوٹو
فیصل ایدھی اپنی ٹیم کے ہمراہ سمندر میں ڈوبنے والے نوجوان کامران کی تلاش میں جا رہے تھے ۔فائل فوٹو

فیصل ایدھی کی کشتی سمندر میں الٹ گئی

سمندر میں ڈوبنے والے شہری کی تلاش کے دوران فیصل ایدھی کی کشتی الٹ گئی،ماہی گیروں نے فیصل ایدھی اور5 رضاکاروں کو بچا لیا،فیصل ایدھی کو ابراہیم حیدری جیٹی منتقل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایدھی فاﺅنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی اپنی ٹیم کے ہمراہ سمندر میں ڈوبنے والے نوجوان کامران کی تلاش میں جا رہے تھے کہ فیصل ایدھی کی کشتی خراب ہونے کے باعث الٹ گئی ،کشتی میں پی ٹی آئی کے راجہ اظہر سمیت 6 افرا د سوار تھے جن کو مقامی ماہی گیروں نے بچالیا۔