عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک مہلت دے دی۔فائل فوٹو
عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک مہلت دے دی۔فائل فوٹو

عوام نواز شریف کو وطن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ لوگ چاہتے ہیں کہ نواز شریف دوبارہ سے ڈرائیونگ سیٹ سنبھال کر ملک کو درست ٹریک پرڈالیں۔ مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کی نواز شریف سے محبت پہلے سے بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پرمزید لکھا کہ لوگ نہ صرف نواز شریف کو واپس وطن میں دیکھنا چاہتے ہیں بلکہ وہ (عوام) چاہتے ہیں کہ نواز شریف ملک کو درست سمت پرلانے کے لیے دوبارہ ڈرائیونگ سیٹ سنبھالیں۔

مریم نواز نے کہا کہ بھیرہ پرجب دوپہرکے کھانے کے لیے رکی تو وہاں موجود ہرشخص نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے پوچھا اوران سے اپنی قربت اورحمایت کا یقین دلایا۔