اسلام آبادہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اورمحمد صفدر کی اپیلیں نواز شریف کی اپیل سے الگ کر دیں اورانہیں عدالت پیشی سے روک دیا۔ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور محمد صفدر کی اپیلوں پر سماعت 23 ستمبر کو ہوگی ۔
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ مریم نوازاورکیپٹن (ر)صفدر کی اپیلوں کے موقع پر رش ہو جاتا ہے، سیکیورٹی ایشوز ہوتے ہیں ،مسائل بنتے ہیں آئندہ سماعت پرآپ پیش نہ ہوں۔
عدالت نے مریم نوازاورکیپٹن صفدرکا کیس نوازشریف سے الگ کردیا،ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور محمد صفدر کی اپیلوں پر سماعت 23 ستمبرکو ہوگی ۔