عالمی مارکیٹ میں پیر کو فی اونس سونا4 ڈالر ستا ہو کر1820ڈالر فی اونس ہو گیا
عالمی مارکیٹ میں پیر کو فی اونس سونا4 ڈالر ستا ہو کر1820ڈالر فی اونس ہو گیا

سونے کے نرخوں میں 2500 روپے تولہ کی غیرمعمولی کمی

کراچی: ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2500 روپے اور 2144 روپے کی غیرمعمولی کمی ہوئی۔
عالمی مارکیٹ اور پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کے روز سونے قیمتوں میں غیرمعمولی کمی دیکھی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت میں 31 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت کم ہو کر 1958 ڈالر کی سطح پرآگئی۔
دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2500 روپے اور 2144 روپے کی نمایاں کمی ہوئی جس سے فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 1 لاکھ 15 ہزار 200 روپے تک آگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر98 ہزا ر 765 روپے کی سطح پر آگئی۔