وزیراعظم عمران خان کل کراچی کا دورہ کریں گے اور شہر کے مسائل کا جائزہ لیں گے۔
کراچی میں نالوں کی صفائی، تجاوزات کے خاتمے، نکاسی آب کے مسائل کے حل اور صاف پانی کی فراہمی سے متعلق اہم اعلانات کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاق اپنا کردار ادا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں درپیش عوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے اورعوام کی مشکلات پرآنکھیں بند نہیں کر سکتے۔
مسائل کو مستقل طور پر حل کرنے کیلئے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے اور وزیراعظم نے اس پلان کو حتمی شکل دینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔
کراچی میں سیوریج، نکاسی آب اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے جامع پلان تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ تشکیل دیا گیا جس پر وفاق اور صوبائی حکومت مل کر کام کریں گے۔