ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔فائل فوٹو
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔فائل فوٹو

وزیراعظم ہفتہ کے روزکراچی کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان کا کل کا دورہ کراچی مزید ایک روز کے لیے موخرہوگیا، یاد رہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں اور تباہی کے بعد وزیراعظم نے کل جمعہ کو کراچی جانا تھا، چوہدری شجاعت حسین نے بھی وزیراعظم کو دورے کی تجویز دی تھی۔

تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ ” وزیراعظم پاکستان انشاللہ ہفتہ کے روزکراچی کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم ہر روزکراچی پرمیٹنگ لے رہے ہیں اور کراچی کے دورہ کے دوران کراچی کے مسائل کے مستقل حل کا اعلان کریں گے”۔

نیاز غوث نے لکھا کہ "پہلے گل صاحب نے جمعرات کا اعلان کیا پھر جمعہ کا اعلان ہوا ہے اورآج ہفتے کا۔ وزیراعظم سوچ رہے ہوں گے اگر میں کراچی میں گیا تو وہاں مجھے جوتا نہ پڑ جائے۔ کیوں کراچی جانے سے ڈر لگتا ہے”۔