نوسرباز موبائل فون پیغامات کے ذریعے عوام کو بیوقوف بنا کر لوٹنے میں مصروف عمل ہیں لیکن متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ پی ٹی اے اور دیگر ذمے دار اداروں کی جانب سے نوسربازوں اور جعلسازوں کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیے جانے کے باعث ایسے واقعات میں تیزی آگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے وقتاَ فوقتاَ عوامی آگہی کے لیے انتباہی پیغامات جاری کرتی رہتی ہے لیکن عملی طور پر ایسے جلعسازوں اور نوسربازوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا۔ رواں دنوں موبائل فون نمبر 03102700314 سے عوام کو بی آئی ایس پی (بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام) سے 25200 روپے وصولی کا پیغام دیا جاتا ہے جس میں موبائل فون نمبر03022153663 پر کال کرنے کا کہا جاتا ہے۔ عوام نے متعلقہ ذمے دار اداروں سے اپیل کی ہے کہ ایسے نوسربازوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔