امریکی شہری کے سامان سے 8 گولیاں برآمد ہونے کے بعد اے ایس ایف نے حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ کی بیرون ملک جانے والے پرواز میں امریکی شہری کے سامان سے نائن ایم ایم کی 8 گولیاں اورمیگزین برآمد ہوا جس پر اے ایس ایف نے امریکی شہری کو حراست میں لے لیا۔
اے ایس ایف کے مطابق بین الاقوامی لائونج میں چیکنگ کے دوران مسافر کے سامان سے گولیاں برآمد ہوئیں، مسافر نجی ایئرلائن کے ذریعے براستہ ابوظہبی امریکا جا رہا تھا، مسافر کو مزید تفتیش کیلئے اے ایس ایف کنٹرول روم منتقل کردیا گیا۔