یونس قدوائی بیرون ملک روپوش ہیں ۔فائل فوٹو
یونس قدوائی بیرون ملک روپوش ہیں ۔فائل فوٹو

ٹریفک سارجنٹ قتل کیس۔مجید خان اچکزئی عدم ثبوت پربری

بلوچستان کی ماڈل کورٹ نے کوئٹہ میں ٹریفک سارجنٹ کے قتل کیس میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کو عدم ثبوت پربری کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل کورٹ کے جج دوست محمد مندوخیل نے کیس کی سماعت کی۔2017 میں بلوچستان کی اسمبلی کے رکن اور اس وقت پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید اچکزئی پرسارجنٹ عطاللہ کو گاڑی کی ٹکر سے ہلاک کرنے کا الزام تھا۔

ٹریفک پولیس انسپیکٹرعطا اللہ کی ہلاکت کا واقعہ 20جون 2017 کو کوئٹہ کے زرغون روڈ پرایک گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔