الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانا حکومت اور پارلیمان کا کام نہیں ، یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے، شاہد خاقان عباسی
الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانا حکومت اور پارلیمان کا کام نہیں ، یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے، شاہد خاقان عباسی

مریم نواز کی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہو سکا، شاہد خاقان عباسی

لاہور: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں مریم نواز کی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔
لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔ پارٹی نے متفقہ طورپر فیصلہ کرلیاہے کہ نوازشریف اپنی صحت پر توجہ دیں ۔ نوازشریف اپنا علاج مکمل کروا کر واپس آئیں۔ دو دن ہوگئے نوازشریف کی صحت پر پارٹی نے مشاورت کی۔
انہوں نے کہا کہ عاصم باجوہ کے استعفے کا معاملہ پی ٹی آئی کا معاملہ ہے۔ عاصم باجوہ بھی ہماری طرح ہیں وہ بھی نیب سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ اس ملک میں انصاف کے تقاضے نہیں ہیں۔ عاصم باجوہ صاحب پر نیب کا اطلاق ہوتاہے۔ عاصم باجوہ نیب سے مستفید ہو سکتے ہیں۔