پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آج کا دن، عظیم ماؤں اوران کے لیفٹینینٹ ناصرخالد شہید جیسے بہادر بیٹوں کے نام ہے۔
مریم نواز نے یوم دفاع کے موقع پرآج کے دن کو شہداء اور ان کی عظیم ماؤں کے نام کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بہادر بیٹوں نے وطن کی مٹی کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ شہیدوں نے اس وطن پر آنچ نہ آنے دی، آپ زندہ ہو اور زندہ رہو گے ہم سب کا آپ کو سلام۔
واضح رہے کہ پاکستانی قوم آج یوم دفاع بھرپورعزم کے ساتھ منا رہی ہے، پاک فوج نے یومِ دفاع اور شہدا کی مناسبت سے شہدائے پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے اور دفاع وطن کا عزم کیا ہے۔