احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد پر فرد جرم عائد کردی۔
احتساب عدالت لاہور میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کے اہلخانہ پر بھی فرد جرم عائد کی۔ ملزمان میں فواد حسن فواد، رباب حسن، وقار حسن اور انجم حسن شامل ہیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے گواہان کو طلب کر لیا۔ عدالت نے بریت کی درخواستیں واپس لینے پرملزمان پرفرد جرم عائد کی۔
رواں سال کے آغازپرلاہور ہائی کورٹ نے کوئی بھی غیرقانونی پراپرٹی ثابت نہ ہونے پر فواد حسن فواد کی ضمانت منظورکرلی تھی۔
لاہور ہائی کورٹ کے ججز جسٹس طارق عباسی اور جسٹس چوہدری مشتاق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فواد حسن فواد کی ضمانت کا چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔