کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 6 ڈالر کی کمی سے 1927ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ اور فی 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600 روپے اور 514روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 115000روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 98594روپے ہوگئی۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 5000روپے کم رہی ہے تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کے اضافے سے 1380روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 8روپے60پیسے کے اضافے سے 1166روپے ہوگئی۔