سپریم کورٹ نے سندھ رینجرز کے اہلکار کی ملازمت پر بحالی کی درخواست مسترد کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بغیربتائے 6 ماہ غائب رہنے والے سندھ رینجرزکے اہلکار کی نوکری پر بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔
رینجرز اہلکارغلام مصطفی نے موقف اختیار کیاکہ چھٹی پر گھرگیاوہاں قتل کامقدمہ درج ہوگیا،عدالت نے وکیل سے استفسار کیاتوکیااس میں آپ کے موکل گرفتار ہوئے؟،وکیل نے کہاکہ غلام مصطفی مفرورہو گیاجس کے بعد راضی نامہ ہوا،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے رینجرزاہلکار کی درخواست مسترد کردی۔