اسلام آباد:ایس ای سی پی افسر ساجد گوندل کو اغوا کاروں نے رہا کردیا ہے۔ ساجد گوندل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ خیر وعافیت سے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے ساجد گوندل 3 ستمبر کو لاپتہ ہوگئے تھے۔ ان کی گاڑی ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کے قریب سے ملی تھی۔
واضح رہے کہ ساجد گوندل کے رشتے داروں نے آج منگل کو وزیراعظم ہائوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا جبکہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان مغوی ساجد گوندل کی بازیابی کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے چکے ہیں۔