کیس میں تاخیر کو جواز بنا کر ملزم کو ضمانت نہیں دی جا سکتی۔وکیل۔فائل فوٹو
کیس میں تاخیر کو جواز بنا کر ملزم کو ضمانت نہیں دی جا سکتی۔وکیل۔فائل فوٹو

اینکرمرید عباس قتل کیس۔ضمانت خارج ہونے پر ملزم عادل زمان فرار

سپریم کورٹ نے اینکرمرید عباس قتل کیس میں ملزم عادل زمان کی درخواست ضمانت خارج کردی،ملزم ضمانت خارج ہونے پرکمرہ عدالت سے فرارہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے کیس کے اہم ملزم عادل زمان کی ضمانت خارج کردی،عدالت نے ملزم کودوبارہ گرفتارکرکے جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے عادل زمان کو ضمانت پر رہا کرنے کاسندھ ہائیکورٹ کا حکم نامہ معطل کردیا۔

سپریم کورٹ نے کہاکہ ہائیکورٹ نے ضمانت منظورکرتے ہوئے وقت اہم شواہد کو نظرانداز کیا،ملزم کے خلاف 4 گواہ اور شواہد سے ثابت ہوتا ہے قتل کے وقت ملزم موجود تھا،ملزم عادل زمان سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرفرارہو گیا۔