شہباز شریف کے خلاف مقدمہ پاکستان میں احتساب عدالت میں چل رہاہے ۔فائل فوٹو
شہباز شریف کے خلاف مقدمہ پاکستان میں احتساب عدالت میں چل رہاہے ۔فائل فوٹو

بلاول بھٹو زرداری کی اسپین میں جائیداد کا انکشاف

مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر نے بلاول بھٹو زرداری کی اسپین میں جائیداد کا انکشاف کر دیا، مشیر داخلہ نے بلاول بھٹو کوچیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول اپنی گزشتہ2نسلوں کاحساب  لے آئیں میں اپنی گزشتہ7نسلوں کاحساب لے آتاہوں۔

نجی ٹی وی  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ بلاول کو چیلنج ہے ایوان میں تقریر کریں میں نئی پراپرٹی کی تفصیل سامنے لاؤں گا، بلاول کی اسپین میں بھی پراپرٹی ہے،سب سامنے آ جائے گا۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ بلاول بھٹو کے الزامات کا آج ہی جواب دوں گا، بلاول بھٹوبیرون ملک پڑھے ہیں انہیں پاکستان کے قانون کاعلم نہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا، مشیر اور معاونین اپنے اثاثے ڈیکلیئر کر چکے ہیں اب بلاول بھٹوبتائیں سندھ حکومت کب اپنے اثاثے ظاہر کرے گی؟

شہزاد اکبرنے کہا کہ قانون نہ ہوتے ہوئے بھی مشیرومعاونین نے اثاثے ڈیکلیئر کیے، پراپرٹی میری اہلیہ کی ہے جووالدسے ان کی بیٹی کوٹرانسفرہوئی ہے، میرے پاس ان کیخلاف اتنی تفصیل ہے آد ھے گھنٹے میں سب بتادوں گا ہماری جتنی بھی پراپرٹی ہے سب کاحساب میرے پاس موجودہے۔

شہزاداکبر نے کہا کہ بلاول بھٹوکے اس پراپرٹی کاحساب ہے توسامنے  لائیں، توشہ خانہ کیسزسمیت تمام معاملات سپریم کورٹ سے نیب میں آئے، بادشاہت نہیں آصف زرداری بطورریاست نمائندگی کررہے تھے بیرون ملک سے تحفے ملے توتوشہ خانے میں جمع کراناضروری ہے جبکہ نوازشریف اشتہاری ہوگئے تو جائیداد بھی ضبط کی جاسکتی ہے، منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہبازبھی مفرورہیں۔