بڑے منصوبوں میں اوورسیز پاکستانیوں کی شمولیت یقینی بنائیں گے،عمران خان
اوورسیز ہمارا بہت بڑا اثاثہ،قومی تعمیر میں اہم کردار ہے،روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب
سعودی عرب اور چین ہماری مدد نہ کرتے تو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔فائل فوٹو
اسلاآباد:وزیراعظم نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں یہ قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ٹیکسوں کا آدھے سے زائد پیسہ بیرونی قرضوں میں چلا جاتا ہے۔
وزیراعظم عمران نے کہا کہ بڑے منصوبوں میں اوورسیز پاکستانیوں کی شمولیت یقینی بنائیں گے۔