سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل نے 164 کا بیان ریکارڈ کرادیا۔
ذرائع کے مطابق ساجد گوندل کا بیان اسسٹنٹ کمشنر رورل عبداللہ محمود نے ریکارڈ کیا جس میں ساجد گوندل نے بتایا کہ انہیں 6 نامعلوم افراد نے اسلحہ کےزور پر اغوا کیا۔
ساجد گوندل نے بیان دیاکہ ابتدائی طور پر نامعلوم مقام پر بندکمرے میں بہت دیر تنہا رکھا گیا۔
ذرائع کے مطابق اپنے بیان میں ساجد گوندل نے بتایا کہ نامعلوم افراد ان سے پوچھ گچھ کرتے رہے اور وہ جواب دیتے رہے۔
ساجد گوندل نے بتایا کہ ان پر تشدد نہیں کیا گیا،کچھ امور پر سوالات کیےگئے۔ ذرائع کے مطابق ساجد گوندل نے تحریری جواب میں اغوا کاروں کے پوچھے سوالات کا ذکر نہیں کیا۔