کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں تنزلی ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں مستحکم رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 13 پیسے کی کمی سے 166 روپے 39 پیسے پر بند ہوئی جبکہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 166 روپے 70 پیسے پر بند ہوئی۔